پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کا مستحقین کے لیے احسن اقدام، 1200 گھرانوں میں راشن تقسیم

پنڈدادنخان: ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) سالٹ مائن کھیوڑہ پروجیکٹ کے تحت کم آمدنی والے کان کنوں کو باعزت طریقے سے راشن کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی مینجمنٹ ہیڈ آفس اسلام آباد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب اور مستحق افراد کے لیے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تقریباً چار کروڑ روپے کی خطیر رقم سے کم آمدنی والے نمک تراش طبقہ، بیوگان اور ڈیلی ورکرز کے لیے راشن کی تقسیم یقینی بنائی۔

یہ مزدور دوست اقدام پروجیکٹ مینیجر ملک محمد نعیم واگھرہ کی نگرانی میں سرانجام دیا گیا، جس کا مقصد مہنگائی کے پیش نظر مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔

پروجیکٹ مینیجر ملک محمد نعیم واگھرہ ورکرز یونین اور مائنرز یونین کی خصوصی کاوشوں سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی راشن تقسیم کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ اس دوران کام کے دوران وفات پانے والے مائنرز کی بیوگان، ڈیلی ورکرز سمیت کھیوڑہ کے مضافاتی علاقے اندر کھیوڑہ اور چونا پہاڑی کی بیوگان میں تقریباً 60 لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا گیا۔ یہ راشن تقریباً 1200 گھرانوں میں تقسیم کیا گیا، جس میں گھی، چاول، چینی اور مختلف اقسام کی دالیں شامل تھیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں اور مائنرز کمیونٹی نے پی ایم ڈی سی کے اس مزدور دوست اقدام کو بے حد سراہا۔ انہوں نے پی ایم ڈی سی مینجمنٹ ہیڈ آفس اسلام آباد، پروجیکٹ مینیجر ملک محمد نعیم واگھرہ، مائنرز یونین کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد فاروق اور ورکرز یونین کے صدر مرزا محمد عمران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button