سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 21 سالہ نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے تالاب میں 21 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی ڈیم کے قریب بارش کے پانی کو جوہڑ (تالاب) میں نہاتے ہوئے 21 سالہ عبداللہ ولد ذیشان علی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو1122کی ٹیمیں فوری موقع پرپہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کیا، ریسکیو آپریشن میں تھانہ ڈومیلی پولیس اور مقامی افراد نے بھی ریسکیو1122کے ساتھ مدد کی۔ کافی دیر تک آپریشن جاری رہنے کے بعد لاش کو تالاب سے نکال لیاگیا۔

ریسکیو 1122 نے لاش کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کیاگیابعدازاں لاش کو لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔ میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، والدین پر خشی کے دورے، ہرآنکھ اشکبار دیکھائی دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button