سوہاوہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

1

سوہاوہ: حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیف اختر اسلام نے انسداد تجاوزات کے خلاف کھوکھا بازار، سروس روڈ اور دیگر علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر دیا۔ اس آپریشن میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد چیف اختر اسلام نے فوری طور پر ایکشن لیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر افضال حسین نے دکانداروں کو وارننگ دی تھی کہ خریداروں کے راستوں میں رکاوٹ ڈالنے والی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے دکانوں کے سامنے 5 فٹ کی حد بندی مقرر کی ہے اور دکانداروں سے قانون کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔

چیف اختر اسلام نے مزید کہا کہ سخت قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے دکاندار انتظامیہ کے احکامات پر عمل کریں اور راستوں کو صاف رکھیں۔

Exit mobile version