معروف کاروباری شخصیت حاجی ارشد حسین مجا ہدہ آباد جہلم میں انتقال کر گئے

جہلم: حاجی صوبیدار عنایت حسین مرحوم (قربانیہ پولٹری سپلائرز)کے بیٹے اورحاجی قربان حسین بٹ،حاجی زاہد حسین بٹ (عنایت پولٹری سروسز) کے بھائی معروف کاروباری شخصیت حاجی ارشد حسین مجا ہدہ آباد جہلم میں گزشتہ روزو فات پا گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں پولٹری ایسوسی ا یشن کے عہدیداران وممبران، لائنز کلب کے ممبران، جہلم چیمبرآف کامرس کے ممبران،تاجر برادری سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کی بخشش اور اہل خانہ کے صبرکے لئے دعا کی مرحوم کے احصال ثواب کے لئے محفل پاک اور دعا 25 مئی بروز ہفتہ دن 11بجے دیوان سعید گولڈ مارکی مجاہدہ آباد میں ہو گی لواحقین کی طرف سے تمام احباب کو شرکت کی اپیل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button