سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کے زیر اہتمام پنڈدادنخان شہر میں شجر کاری کاآغاز

پنڈدادنخان: سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کے زیر اہتمام شہر میں شجر کاری مہم کا اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر نے پودا لگا کر افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں سٹی ویلفیئر کونسل کے زیرِ اہتمام پنڈدادنخان شہر میں بس اسٹینڈ سے چوک محمدیہ تک شہر کی خوبصورتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر سرسبز پاکستان سرسبز پنڈدادنخان مہم کے تحت شہر میں پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر کا کہنا تھا کہ درخت برسات اور ماحول میں موسمی تبدیلی کا موجب بنتے اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ پودا لگانا کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت کرنا مناسب وقت پر پانی دینا بھی ضروری ہے، ہر شہری اپنے حصے کا ایک سایہ دار ایک پھل دار پودا لگائے تو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی سے بچا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button