کھیوڑہ میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: انچارج چوکی کھیوڑہ نظرعباس اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے17سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم جبکہ چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلام کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد اسلام نے 17 سالہ لڑکی کو گھر سے باہر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔
انچارج چوکی کھیوڑہ نظرعباس اور ٹیم کی اہم کاروائی ،17سالہ لڑکی کے ساتھ ذیادتی کرنے والے ملزم سمیت چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،پنڈدادنخان پولیس نے پہلی کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلام کو گرفتار کرلیا، pic.twitter.com/GofKeFx9Ss
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 30, 2023
پولیس نے دوسری کارروائی میں ایک سال عرصہ سے زائد چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کی شناخت محمد اشرف سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، دونوں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



