سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں موٹر سائیکل کھائی میں جاگرا، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، دوسرا لڑکا زخمی

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں باگڑیاں میں موٹر سائیکل کھائی میں جاگرا، حادثہ میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی لڑکے اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاؤں باگڑیاں میں موٹرسائیکل کا خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں دو کم عمر لڑکے موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث ان کی موٹر سائیکل گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 13 سالہ ملک محمد دلاور ولد ملک عبدالغفار سکنہ چمبیارہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 14 سالہ محمد دانیال ولد ارشد، سکنہ چمبیارہ شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا گیا جبکہ زخمی لڑکے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button