دینہ میں سیلاب کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف دیہاتوں کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپس قائم

دینہ اور گردونواح میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے۔ انہوں نے مقامی آبادی کو فلڈ سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے دریا کے قریب واقع دیہات منگولہ، بڑالہ اور بوہڑیاں کا دورہ کیا اور منگولہ کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا، جس میں ریسکیو 1122 سمیت میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے کھوکھا، نٹائن، سائیڈ اور روہتاس سمیت نالہ بہنان اور نالہ گہاں کے قریب واقع دیہاتوں کا بھی معائنہ کیا اور مقامی افراد کو سیلاب سے ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو نالوں اور دریا کے قریب نہ باندھیں اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس دوران انہوں نے مزید دو فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کے احکامات دیے اور واضح کیا کہ کسی بھی مشکل وقت میں ریسکیو عملہ کوئیک رسپانس کے ساتھ عوام کی مدد کرے گا۔ انہوں نے دریا کے قریب آباد تمام مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button