جہلم میں جعلی پولیس لائٹس لگا کر گاڑی کو سرکاری ظاہر کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

جہلم: ویگو کلچر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس لائٹس لگا کر گاڑی کو سرکاری ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن رضا نقوی نے اپنی نجی گاڑی پر پولیس لائٹس نصب کر رکھی تھیں تاکہ اسے سرکاری گاڑی ظاہر کر کے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی گاڑی کو موقع پر ہی قبضے میں لے لیا۔ گاڑی پر نصب جعلی پولیس لائٹس بھی اتار کر ضبط کر لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی سرکاری گاڑی کے ذریعے جرم کا ارتکاب کر رہا تھا، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ویگو کلچر اور جعلی سرکاری اثرورسوخ دکھانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور ایسے افراد جو جعلی اختیار یا سرکاری حیثیت کا سہارا لے کر قانون شکنی کرتے ہیں، انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button