ڈپٹی کمشنر جہلم کا تبلیغ اسلام ہائی سکول کا دورہ، مختلف کلاسز میں نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تبلیغ اسلام ہائی سکول کا دورہ، مختلف کلاسز میں نصابی سرگرمیوں کا جائزہ، طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تبلیغ السلام ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں پرنسپل نے سکول کی تاریخی حیثیت اور جاری نصابی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مخلتف کلاسز میں جا کر طلبا اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان سے مختلف مضامین بارے سوالات بھی کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم اور بہترین تربیت سب سے اہم فریضہ ہے۔سکولوں میں تمام بنیادی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم پوری طرح متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button