جہلم: ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی جہلم چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے اپنے چھوٹے بھائی نمبردار چوہدری اورنگزیب کے ہمراہ چوہدری سالک حسین فیڈرل منسٹر آف اوورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی وسائل سے منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز آفس میں ملاقات کی۔
انہوں نے چوہدری سالک حسین کو منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
