جہلم میں میرا تھن ریس کے بہترین انتظامات، ریس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے دل جیت لئے

جہلم: شہدائے پاکستان میرا تھن ریس ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس آفیسر نے بہترین انتظامات کرکے ریس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے دل جیت لیے۔ جہلم میں پہلی دفعہ اتنے اچھے اور منظم طریقے سے انتظامات کئے گئے جہلم کی تاریخ میں پہلی بار اتنے اچھے لیول کی میراتھن ریس منعقد کروائی گئی جس کا سہرا ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری طارق گجر کے سر ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے پاکستان میرا تھن ریس کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت سے کیا گیا جبکہ اختتام گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول سول لائن کے مقام پر کیا گیا، میرا تھن ریس میں سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ریس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احسن کو پندرہ ہزار روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے حسنین شاہ کو دس ہزار روپے نقد اور ٹرافی دی گئی، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ارشان تنویر کو سات ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔
اس موقع پر میرا تھن ریس میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں جن میں محمد احسن ،حسنین شاہ اور ارشان تنویر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کہا کہ انتظامیہ نے پہلی مرتبہ ریس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی سکیورٹی کے لیے بہترین، فول پروف انتظامات کر رکھے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تحصیل سپورٹس آفیسر قابل تعریف اور قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چک دولت سے تبلیغ الاسلام ہائی تک سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جسکی وجہ سے ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے احساس تحفظ محسوس کرتے ہوئے بھرپور حصہ لیا۔
اول دوئم اور سوئم آنے والے کھلاڑیوں نے بتایا کہ پہلے دوسرے اور تیسرے اور دسویں نمبرتک آنے والے کھلاڑیوں میں کیش پرائز کے ساتھ ساتھ ٹرافیاں دے کر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی جس سے نوجوانوں میں مقابلے کاروجہان پیداہو اہے۔
نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی، تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق گجر سے ایسی سرگرمیاں تواتر کے ساتھ جاری ر کھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے اسپتال ویران ہو سکتے ہیں،حکومت کا چاہئے کہ نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرے تاکہ وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن ہو سکے۔



