پنڈدادنخان کے نوجوان کا احسن اقدام، تحریک سرسبز تحصیل پنڈدادنخان کا آغاز کر دیا

پنڈدادنخان: نوجوان کا ماحولیاتی خدمت کے لیے احسن اقدام، "تحریک سرسبز تحصیل پنڈدادنخان” کا آغاز، سینکڑوں پودے لگا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نوجوان چوہدری شعیب باگڑی نے ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے "تحریک سرسبز تحصیل پنڈدادنخان” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت شہر بھر میں سینکڑوں پودے لگا کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

تحریک کے بانی شعیب باگڑی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت کسی بھی معاشرے کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کا ضامن ہوتے ہیں۔ شجرکاری صرف ایک عمل نہیں بلکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے جس کا مقصد نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا ہے بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے صاف ستھری فضا بھی فراہم کرنا ہے۔

شعیب باگڑی نے تحصیل بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی تحصیل کو سرسبز و خوبصورت بنانے میں کردار ادا کریں۔ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ آکسیجن بھی مہیا کرتے ہیں جو انسانی زندگی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو شجرکاری کی تربیت دیں اور ان میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور پیدا کریں تاکہ آنے والی نسلیں ایک صاف، سبز اور صحت مند پاکستان میں سانس لے سکیں۔

شعیب باگڑی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ مہم تحصیل کے کونے کونے تک پہنچائی جائے گی اور ہر شخص کو شجرکاری کا پیغام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button