جہلم میں افغان شہری کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے اور کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور اُن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے افغان باشندے کو بغیر کسی قانونی دستاویز اور اندراج کے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی تھی، جو کہ قانون کے خلاف ہے۔ پولیس نے افغان شہری کو بھی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والوں کو شہر میں قیام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ جہلم پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button