سپورٹس فیسٹیول میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، کوارٹر فائنل دینہ میں کھیلا جائے گا

دینہ: سپورٹس فیسٹیول میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، پہلے روز آٹھ میچ کھیلے گئے، کوارٹر فائنل آج سے کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس فیسٹیول کے دوران کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے چک اکا گراؤنڈ میں کیا۔

پہلے روز آٹھ میچ کھیلے گئے جس میں ڈی الیون، جہلم فائٹرز، سپر اعوان، فیض دینہ، سٹینڈرڈ کلب نے کامیابی حاصل کی۔

افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھیں۔ ٹورنامنٹ میں آج کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button