پنڈدادنخان میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ کے علاقہ جیٹھل کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کا تعلق مارٹن اور جسوال سے بتایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے بعد زخمی افراد تقریباً آدھے گھنٹے تک سڑک پر بے یار و مددگار پڑے رہے جبکہ مقامی افراد نے ریسکیو کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے اراکین نے انسانی ہمدردی کے تحت زخمیوں کو ایلیٹ فورس کی گاڑی کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button