پنڈدادنخان: سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی طرف سے پنڈدادنخان شہر کی قدیمی وتاریخی علمی درسگاہ گورنمنٹ اسلامیہ سکول کے نرسری کلاس روم کے بچوں کیلئے فرنیچر مہیا کر دیا گیا۔
سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے اراکین نے 30 کرسیاں سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر سکول سٹاف کے حوالے کیں۔
سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی طرف حاجی محمد اشفاق نے کہا کہ اسلامیہ سکول پنڈدادنخان کی تاریخی درسگاہ ہے جہاں سے ہزاروں طالب علم فارغ التحصیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہلیان شہر کے علاوہ سابقہ طلبہ بھی اپنی اس مادر علمی درسگاہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔
سکول انتظامیہ نے سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی کاوشوں کو سراہا۔
