پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی اہم کارروائیاں، اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ہدایات جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اے ایس آئی امتیاز حسین اور ان کی ٹیم نے تھانہ ڈیفنس سی لاہور کے 2019 کے درج مقدمہ میں ملوث ڈکیت اشتہاری قدیر احمد ولد محمد اسلم، سکنہ وزیرآباد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

مزید کارروائیوں میں ریجن بھر سے دو اشتہاری مجرم، محمد رمضان ولد اورنگزیب سکنہ چکوال اور عزیز الرحمن ولد ظفر اقبال کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ چار عدالتی مفروروں، محمد فیصل ولد راجہ خان سکنہ فتح جنگ، ناصر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پنڈی گھیپ، حماد علی سکنہ راولپنڈی، اور محسن بشیر سکنہ راولپنڈی کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے ان کامیاب کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس نہ صرف جرائم کی روک تھام اور مجرموں کی سرکوبی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے بلکہ عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے بھی پیش پیش ہے، جسے عوامی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button