راشن پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ

جہلم: پنجاب حکومت کے راشن پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان محروم نہ رہ جائے۔ مستحق خاندانوں کی چھان بین ہر لحاظ سے بہترین ہونی چاہیے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی جانب سے راشن پیکج کے اعلان کے بعد تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں راشن پیکج اور مستحق خاندانوں کی چھان بین کے طریقے کار پر غور کیا گیا۔
ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ حقدار تک حق پہنچانا بھی بڑی نیکی ہے اور ہم سب کی یہ ڈیوٹی ہے کہ راشن پیکج کی تقسیم شفاف ترین ہو۔



