فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے اور ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، وزیر خزانہ نےکل کہا ہے مزید ٹیکس لگائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہے، مہنگائی پہلے سے بے قابو ہے مزید ٹیکس لگانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اربوں روپے کے فںڈز کا اختیار وزرائے اعلیٰ کو دیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، وزرائے اعلیٰ کو جوابدہ بنانا ضروری ہے۔ جب تک اخراجات پر قابو نہیں پایا جاتا نقصان ہوتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button