جہلم میں چینی 210 روپے کلو تک جا پہنچی؛ سبزیاں، دالیں، گھی اور پھل بھی من مرضی کے نرخوں پر فروخت

جہلم شہر اور گردونواح کے مکین مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی لپیٹ میں آ گئے۔

شہر بھر کے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ باریک چینی 200 جبکہ موٹی چینی 210 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، مضافاتی علاقوں میں یہی چینی 220 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی قیمت ایپ پر جاری کردہ نرخ نامے صرف سوشل میڈیا کی زینت ہیں، جن پر نہ دکاندار عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عملدرآمد کرواتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں محض کاغذی کارروائی اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ ریڑھیوں اور چھوٹی دکانوں پر معمولی جرمانے اور تصاویر کے بعد رپورٹوں میں سب اچھا دکھا دیا جاتا ہے، جبکہ شہر کے بڑے بازاروں میں من مانی قیمتوں کا راج برقرار ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button