پنڈدادنخان کے بنیادی مسائل حل کرنا اور عوام کو سہولیات میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر قاسم محمود

پنڈدادنخان: ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے بنیادی مسائل حل کرنا اور عوام کو سہولیات میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنا پارک کا قیام اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر قاسم چوہدری اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP26 راجہ ندیم جنجوعہ نے پنڈدادنخان میں تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب ہونے کے بعد ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ للِہ جہلم ڈیول کیرج وے کی تکمیل، جہلم میں خواتین یونیورسٹی کا قیام، تعلیمی نظام میں بہتری جدید ہسپتال اور اساتذہ، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی کمی کو دور کریں گے۔ علاوہ ازیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سڑکیں اور نوجوانوں کی صحت افزا سرگرمیوں کیلئے گراؤنڈ اور پارک تعمیر اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق امیر تحصیل پنڈدادنخان حاجی اعجاز احمد اور چوہدری افتخار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button