غلط فہمیاں اور گلے شکوے دور، چوہدری فوق شیرباز نے لدھڑ گاؤں اور ملحقہ آبادی کیلئے راستہ وقف کر دیا

دینہ: غلط فہمیاں اور گلے شکوے دور، سابق ناظم یونین کونسل لدھڑ چوہدری فوق شیرباز کی جانب سے لدھڑ گاؤں اور ملحقہ آبادی کےلیے راستہ واقف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ لدھڑ میں چوہدری عارف اور سابق ناظم یونین کونسل لدھڑ چوہدری فوق شیرباز کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر راستے کا تنازعہ تھا جس کی وجہ سے علاقے میں سیاسی کشیدگی پائی جاتی تھی، اس پر چوہدری فوق شیرباز نے علاقے کی بہتر تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذاتی زمین سے راستہ وقف کر کے دل جیت لیے۔

علاقے کے معززین نے دونوں خاندانوں میں امن اور بھائی چارے کی فضا بنا دی جس پرچوہدری عارف (مرحوم) کے بیٹے چوہدری عرفان عارف اور چوہدری ایلس پرویز نے بھی چوہدری فوق شیرباز کو ویلکم کہا اور تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس غلط فہمی اور سارے گلے شکوے دور کرنے میں کردار ادا کیا۔

پہلوان چوہدری زبیر نکودر، چوہدری فیصل مطلوب منارہ، سابق چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی لدھڑ جرار حسین میر منارہ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جہلم حبیب رضا بٹ لدھڑ، مولانا پیر عطاء اللہ دینہ، چوہدری وجاہت بشیر ہڈالی، چوہدری نسیم اکبر نکودر، چوہدری صابر لدھڑ، سید ذیشان حیدر، نعمان حیدر ڈھوک بابا کالا، چوہدری ذوالفقار، چوہدری ریاض لدھڑ اور چوہدری فیاض جوئیاں کے علاوہ اہل علاقہ معززین کی اس کام میں ہمدردیاں شامل تھیں۔

پروگرام کے اخر میں چودری فوق شیرباز نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اسی میں خوشحالی ہے۔

Exit mobile version