سوہاوہ: بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کا بڑاگواہ کو منفرداور ماڈل بنانےکامشن تیزی سے جاری، بڑے قبرستان اور جنازہ گاہ کی صفائی ستھرائی، چاردیوار اور اس کو سفیدی کاکام مکمل،مین سٹاپ پر خواتین کیلئے انتظار گاہ کاکام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں بڑاگواہ کے وہ دو مرد جواں راجہ واجد کیانی اور شکیل کھٹانہ جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے ویلفیئر بنائی اور اپنی طرف سے فنڈ جمع کرکے بڑاگواہ منفرد اور ماڈل بنانے کاکام شروع کیا اور تین ماہ بعد انکی ٹیم میں مختلف مخیرحضرات شامل ہوئے جنہوں نے انکی سپوٹ کی۔
آج لاکھوں روپے کے فنڈ جمع کرکے بڑاگواہ بڑے مین کام مکمل کرادیئے جن میں بڑے قبرستان اور جنازہ کی چاردیوار، اسکی صفائی ستھرائی کےبعد اسکو سفیدی کردیاگیا جبکہ مین اڈا سٹاپ پر خواتین کیلئے انتظار گاہ بھی بنادی، انکے علاوہ پورے بڑاگواہ کی صفائی کیلئے ملازم رکھ کر روزانہ کی بنیاد پر گلیوں نالیوں کی صفائی کرائی جارہی ہے۔
اسکے علاوہ آنے والے دنوں میں قبرستان میں اور مین بڑاگواہ کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی اور قبرستان میں پودے لگائے جائیں گے اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیاجائے گا، بڑاگواہ سےگزرنے والا ہرفردنیک کام پر خراج تحسین پیش کرتاہے۔
