دینہ میں غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر بزرگ شہری کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر بزرگ شہری کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ دینہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلیل وقت میں حادثے کے ذمہ دار ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button