جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، مہر محمد الیاس صدر منتخب

جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025-26 مکمل ہو گئے، جن میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ انتخابات کے نتیجے میں مہر محمد الیاس کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا، جبکہ دیگر عہدیدار بھی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے انتخابات ضلع کچہری میں منعقد ہوئے جہاں صحافیوں نے متفقہ طور پر مہر محمد الیاس کو صدر، مرزا قدیر بیگ کو نائب صدر، الیاس صادق وٹو کو جنرل سیکرٹری، چوہدری تصور حسین کو جائنٹ سیکرٹری اور سید ناصر محمود کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب کر لیا۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر محمد امجد بٹ نے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انتخابات کے نتائج کے بعد صحافیوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے متعدد صحافیوں اور سینئر اراکین نے شرکت کی، جن میں محمد امجد بٹ، چوہدری عابد محمود، عامر شبیر کیانی، سید مستفیض اقبال بخاری، شیخ ذوالفقار علی، کاشف زلفی، چوہدری مہربان حسین، سہیل کیانی، سید ناصر شاہ، قلب حسنین شاہ، عبدالغفار آزاد، مظہر عباس نقوی، عارف قریشی، عاطف بٹ، راجہ جہازیب، چوہدری ظفر نور، سید حمزہ عباس نقوی، عبد الرحمن قادری، عبد الباسط اشرف جنجوعہ، چوہدری دانیال عابد، غلام قادر مخلص، مرزا راحیل بیگ، شیخ عتیق الرحمن، عمیر احمد، راجہ وسیم قریشی، آصف جٹ، چوہدری سہیل عزیز، ڈاکٹر اعجاز اعوان، آصف لودھی، چوہدری اقبال، چوہدری سالک، مرزا فاران بیگ، نصیر قریشی، راجہ شہریار علی، چوہدری تصور حسین، سلطان رضوی، شبر رضوی، نعمان انصاری، مرزا اشتیاق بیگ، بابر چوہدری، قاسم سجاد، فضل حسین خان اور دیگر شامل تھے۔
نومنتخب صدر مہر محمد الیاس نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جہلم پریس کلب کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔



