5
دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
