تیمور نواز جٹ کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد قائد کے استقبال کیلئے لاہور پہنچے گی، راجہ ندیم جنجوعہ

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی آمد کے سلسلہ میں ملک بھر میں تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں، ضلع جہلم میں بھی مسلم لیگی رہنما اپنی اپنی کارکردگی دیکھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

سابق ایم پی اے اور ضلعی قیادت غیر فعال چوہد ری تیمور نواز جٹ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا اعلان، نواز شریف کے استقبال کے لیے 300 گاڑیوں پر مشتمل سب سے بڑی ریلی لے جانے کا اعلان، تحصیل بھر میں کارنر میٹگنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلہ میں تحصیل پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے معروف مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم جنجوعہ آف عثماں شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری تیمور نواز جٹ کی قیادت میں تحصیل بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاہور پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سیاسی گھرانہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے معروف نوجوان رہنما بیرسٹر تیمور نواز جٹ بازی لے گئے ہیںجنہوں نے سیاست میں قدم رکھتے ہی قلیل وقت میں عوامی رابطہ تیز کیا اور اپنی کارکردگی کی بنا پر نمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر حلقہ پی پی 26 سے 300گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تیمور نواز جٹ کی قیادت میں روانہ ہوگا جوکہ ضلع جہلم بھر سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا قافلہ بھی ہوگا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے پرانے رہنما اس طرح سے متحرک نظر نہیں آرہے۔

یاد رہے کہ تیمور نواز جٹ حلقہ پی پی 26سے ایم پی اے امیدوار بھی ہیں جوکہ اس وقت عوامی مقبولیت میں بھی نمایاں پہچان بنا چکے ہیں۔

Exit mobile version