بیٹے کی بارات سے واپسی پر کھیوڑہ کے معروف ڈاکٹر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کھیوڑہ: بیٹے کی بارات سے واپسی پر کھیوڑہ کے معروف ڈاکٹر صابر حسین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں کا راج، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، تحصیل بھر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطاق کھیوڑہ کے معروف ڈاکٹر صابر حسین بیٹے کی بارات سے واپسی پر للِہ روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب گزشتہ رات تقریبا ساڑھے 10 بجے 6ڈاکوں نے گھیرے میں لیکر تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل اور خواتین سے زیورات اتار کر پہاڑی ایریا کی طرف رفوچکر ہوگئے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے، روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا تاکہ تحصیل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button