پنڈدادنخان میں اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم لیاقت علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
کارروائی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے کی، جس کے دوران ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت علی کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، جسے قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ للِہ میں پہلے ہی اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔



