جہلم میں قصابوں نے سرکاری نرخ مسترد کر دیے، گوشت مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ ڈی سی ریٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی اور معاشی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

شہریوں کے مطابق گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت تقریباً 900 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم قصاب اسے 1200 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔ اسی طرح بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1700 روپے فی کلو ہونے کے باوجود بیشتر دکاندار اسے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹیں صرف اس وقت آویزاں کی جاتی ہیں جب کوئی سرکاری افسر چیکنگ کے لیے نکلتا ہے، جبکہ عام حالات میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قصاب کھلے عام من مانی کر رہے ہیں اور عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر کے سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button