جلالپور شریف پولیس کی بروقت کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویہ کا سراغ لگایا اور اسے بازیاب کر لیا۔
پولیس کے مطابق مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر کے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



