جہلم میں بھٹہ مالکان کی من مانی، اینٹوں کی دگنی قیمتیں وصول کرنے لگے، عوام سراپا احتجاج

جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹوں کی فی ہزار قیمت 8 ہزار روپے مقرر کیے جانے کے باوجود جہلم شہر اور ضلع بھر میں بھٹہ مالکان نے سرکاری نرخنامے کو مسترد کرتے ہوئے فی ہزار اینٹ 16 سے 18 ہزار روپے میں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اینٹوں کی پیداواری لاگت، کوئلہ اور دیگر سامان میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس کے باوجود بھٹہ مالکان نے من مانی قیمتیں مقرر کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھٹہ صنعت کی بہتری کے لیے دیے گئے 15 لاکھ روپے کے قرضوں کا بھی غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور عام شہریوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹہ مالکان کو سرکاری نرخوں پر اینٹیں فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ اپنے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کے قابل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button