جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف سینئر صحافی مرزا قدیر بیگ کے والد محترم مرزا عبدالرحمٰن بیگ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں چک مغلاں میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں سماجی، رفاہی، فلاحی، سیاسی، مذہبی، شہری اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
