5
جہلم: گکھڑ یونین جہلم کے صدارتی انتخاب میں محمدی چوک جہلم سے تعلق رکھنے والے راجہ عامر کیانی کی شاندار کامیابی نے گکھڑ برادری میں جوش و ولولے کی نئی روح پھونک دی ہے۔
راجہ عامر کیانی کے صدر منتخب ہونے پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف تنظیموں، برادریوں کے نمائندوں اور معزز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
برادری کے رہنماؤں اور عمائدین نے اس انتخاب کو گکھڑ برادری کے اعتماد، اتحاد اور اجتماعی شعور کا واضح ثبوت قرار دیا۔
اس موقع پر گکھڑ فیڈریشن جہلم کے عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ راجہ عامر کیانی کی قیادت میں یونین مزید مضبوط، فعال اور عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی قیادت علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل، نوجوانوں کی شمولیت اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے گی۔
فیڈریشن کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ راجہ عامر کیانی ایک باصلاحیت، متحرک اور عوام دوست شخصیت کے حامل ہیں، جو باہمی اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے گکھڑ برادری کو ایک مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
آخر میں اہلِ علاقہ اور برادری کے بزرگوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ راجہ عامر کیانی کو اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے، حق و انصاف کے ساتھ قیادت کرنے اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
