دینہ میں موٹرسائیکل چور گینگ کا سرپرست پولیس کانسٹیبل چار کارندوں سمیت گرفتار

دینہ میں پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرپرست پولیس کانسٹیبل کو چار کارندوں سمیت گرفتار کر لیا، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل چور گینگ کا سرپرست نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرپرست پولیس کانسٹیبل ندیم سلطان کانسٹیبل، یاسر، عمران، کامران اور توصیف کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے چوری شدہ 10عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



