بلال ٹاؤن جہلم میں پہلے تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جہلم: بلال ٹاؤن جہلم میں پہلے تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جاری ہے، جس کے آرگنائزر معروف سیاسی و سماجی شخصیت خادم اللہ بٹ ہیں۔ ٹورنامنٹ کی بہترین میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے پر خادم اللہ بٹ نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سمیت دیگر صحافتی نمائندوں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں چوہدری عابد محمود، عامر کیانی، سید مستفیض اقبال بخاری، غلام قادر مخلص، چوہدری مہربان حسین، شیخ ذوالفقار علی، سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین، عبدالغفار آزاد، عبدالرحمن قادری، شہریار علی راجہ، سید عرفان حیدر، اومان بٹ، ابرار سندھو، انیس الرحمن بٹ، فضل حسین خان اور منور حسین سمیت دیگر صحافی شامل تھے۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے خادم اللہ بٹ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں، مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے اور نوجوانوں کو غیر صحت مند رجحانات سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ نظم و ضبط، باہمی تعاون اور مثبت مقابلے کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

صحافیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خادم اللہ بٹ اور ان کی ٹیم مستقبل میں بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے فروغ اور صحت مند معاشرتی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

↑
Exit mobile version