پنجاب میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث سیف سٹی اتھارٹی ہائی الرٹ

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کیمروں سے جہلم سمیت پنجاب بھر میں حساس مقامات، اہم تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حسبِ ضرورت فوری ریسپانس یقینی بنا رہی ہے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید فیشل ریکگنائزایشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، سیف سٹیز کی ٹیمیں سیکیورٹی ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

’پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی دفاع اور شہریوں کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے موجود ہیں، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔‘

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button