جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں واضح کمی ہو جانے سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں رات کے وقت سردی نے دستک دیدی ہے تاہم دن کے وقت درجہ حرارت 32 سنٹی گریڈ رہنے کی بدولت گرمی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے آخر تک دن اور رات کے درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی ہو جائے گی۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق لوگوں کو چاہئے کہ بدلتے موسم کی بنا پر رات کے وقت کھلے آسمان تلے سونے اور ٹھنڈے مشروبات و بازاری کھانوں سے مکمل پر ہیز کریں اور کسی تکلیف کی صورت میں خود علاج معالجہ کرنے کی بجائے سرکاری ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز سے رجوع کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔
