فواد چوہدری کی 2 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی 2 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف درج 2 کیسز پر سماعت ہوئی، فراڈ کیس پر سماعت سول جج یاسر محمود اور اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے خلاف کیس پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔

فواد چوہدری کی جانب سے دونوں کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ دونوں عدالتوں نے منظور کرلی اور سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا اور فراڈ کیس درج ہیں۔

عمران خان، فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ ملزموں کے وکیل شعیب شاہین مختلف کیسزمیں مصروفیت کے باعث نہیں آسکے۔

ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم کی جانب سے نعیم حیدر پنجوتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے التوا کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے 19 ستمبر تک کیس کے التوا کی درخواست دی تھی، جس پر ممبر سندھ نے کہا کہ وہ کیس الگ ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس الگ ہے، نعیم پنجوتھ نے کہا کہ مختلف کیسز میں مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینی چاہیئے تھی۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا تھے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتے ہیں ۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جیل حکام کے مطابق ویڈیو لنک کی سہولت موجود نہیں، الیکشن کمیشن نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button