اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے دوبارہ اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

پنڈدادنخان میں اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے دوبارہ اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین ذاتی و نجی دورے پر ملک سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ وطن واپسی پر انہوں نے دفتر پہنچ کر دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔

اس موقع پر متعلقہ افسران و عملے نے انہیں جاری امور پر بریفنگ دی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی سہولیات، انتظامی معاملات اور ترقیاتی کاموں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق معمول کے سرکاری امور پوری رفتار سے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button