انجمن شہریان جہلم نے میگا پروجیکٹ کیلئے جدوجہد کرنے کی مہم کا آغاز کردیا
جہلم: انجمن شہریان جہلم کی جانب سے میگا پروجیکٹ کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے مہم کا آغاز کردیاگیا۔
باہمی انجمن شہریان جہلم محمد غیاث بلبن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا پروجیکٹ میں جادہ جہلم کے مقام پر خوبصورت چوک، کینٹ چوک پر انڈر پاس، صحت ، تعلیم ، امن وا مان کی بہتری کے لئے کوششیں، گراں فروشی کی روک تھام، دریائے جہلم کے پل سے چک دولت تک تجاوزات کا خاتمہ ، گرین بیلٹ کی تعمیر، بیلا باربی کیو کے مقام پر دریا کنارے کشتی رانی اور تفریح پارک کی تعمیر، پرائیویٹ سیکٹر میں امدادِ باہمی کے تحت فری کالج کا قیام، فری ڈسپنسری اور کلینکل لیبارٹری کا قیام، ضلع جہلم کی تمام رفاعی ، فلاحی، تنظیموں کے لئے ایک مرکزی سیکرٹریٹ کا قیام نکودر کے مقام پر اندورنِ ملک پروازوں کے لئے ائیر پورٹ بنانے کا منصوبہ شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جہلم کی تمام رفاحی ، فلاحی ، کارروباری پیشہ وارانہ سرکاری ملازمین تنظیموں پر مشتمل ایک متحدہ فورم مندرجہ بالا نام سے تشکیل دیا جارہاہے جس کے دائرہ کارمیں ضلع جہلم کے مسائل کے حل ضرورتوں ، سہولتوںاور مختلف سماجی و رفاحی کاموں کی حوصلہ افزائی اور اپنی مدد آپ کے تحت انجام دہی شامل ہے ، زوال پذیر قومی سوچ معاشرتی اور اخلاقی انحطاط اور نوجوان نسل کو بے راہ روی سے روکنے اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے تقریری ، تحریری، کھیل ، سیمینارز کی سرگرمیاں منعقد کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے تمام رفاحی ، کارروباری،پیشہ وارانہ سرکاری ملازمین تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشنز فورم کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے رابطہ کریں تاکہ جلد ایک متحدہ فورم تشکیل دیا جا سکے۔



