حکومت نے عالمی لیڈر عمران خان کو جیل میں ڈال کر عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے، مرزا جمشید اشرف

دینہ: مرزا جمشید اشرف نے کہا کہ عالمی لیڈر عمران خان کو حکومت وقت نے جیل میں ڈال کر عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے، ہر سیاسی و سماجی بحران کی وجہ نا انصافی ہے، عمران خان انصاف کا نام ہے۔
مرزا جمشید اشرف حیال سابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے اپنے علاقے کی خدمات جاری رکھیں گے، انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عوام کے ساتھ انصاف ہو زیادتی نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بحیثیت یوسی چیئرمین راستوں کی بحالی، تعلیم کے فروغ، صحت کے حوالے سے خدمات اور جنگلات کا تحفظ فرائض سر انجام دیے ہیں ۔ چیئرمین بن کر دوبارہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا، میں عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتا ہوں اور یہی سیاست میں آنے کا اصل مقصد ہے۔



