دینہ میں موٹروے پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی

دینہ/ جہلم: دینہ میں موٹروے پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی، گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 1200 کلوگرام سے زائد مرغیاں برآمد کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی میں لوڈ مردہ مرغیاں گجرات سے رولپنڈی سپلائی کی جا رہی تھیں۔ مردہ مرغیوں کی گاڑی اور ڈرائیور کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں تحویل میں لے کر تلف کردی ہیں۔ گاڑی کے ڈرائیوراور مالکان کو جرمانےکے ساتھ انسدادی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version