اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت کا مریم نواز کلینک گول پور کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے مریم نواز کلینک گول پور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
عائشہ شفقت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے اعلیٰ معیار اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔



