جلالپور شریف پولیس کی کارروائی، چوری کا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پنڈ دادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے چوری کے مقدمے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ ٹی آئرن کے 7 عدد ٹکڑے مالیتی 1 لاکھ روپے برآمد کیے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button