جہلم میں مچھلی کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

جہلم: سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی جہلم میں مچھلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رواں برس آنے والے سیلاب کے باعث متعدد فش فارم تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں فارمی مچھلی کی فراہمی میں کمی اور قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جو فارمی مچھلی 300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی تھی، وہی مچھلی اب 600 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مچھلی کے نرخوں میں اس غیر معمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ “دریائے جہلم کی مچھلی” کے نام سے سٹالز سجائے جا رہے ہیں، حالانکہ حقیقت میں وہ مچھلی علی پور چٹھہ اور دیگر اضلاع کے فش فارمز سے لائی جاتی ہے۔ مچھلی فروش ان مچھلیوں کو دریائی مچھلی ظاہر کر کے من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی فروشوں کے نرخنامے چیک کیے جائیں اور جعلی دعووں کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button