ریسکیو 1122 جہلم کا مؤثر رسپانس، 7 منٹ کے اوسط وقت میں 102 افراد کو ریسکیو کیا گیا

12

جہلم: ریسکیو 1122 نے 7 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ مختلف ایمرجنسی صورتحال میں مجموعی طور پر 102 افراد کو بروقت ریسکیو کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کو گزشتہ روز مجموعی طور پر 98 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 102 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی 98 ایمرجنسی کالز میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 13، میڈیکل ایمرجنسیز 73، آگ لگنے کا ایک واقعہ جبکہ 11 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔ تمام واقعات پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ضرورت کے مطابق قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version