پنڈ دادنخان میں شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ اور دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈ دادنخان پولیس نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے شکایت موصول ہونے پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کی اور دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔



