ڈومیلی: محمد شفیق احمد پوسٹ آفس سےریٹائر، پوسٹ آفس بڑاگواہ میں الودعی پارٹی کااہتمام

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ تھلہ چوہدریاں کے رہائشی بابومحمدشفیق احمد کی پوسٹ آفس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر پوسٹ آفس میں شاندار الودعی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

تقریب میں علاقہ ڈومیلی کے تمام پوسٹ آفس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، انکے علاوہ مقامی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شفیق احمد کو گفٹس بھی پیش کئے گئے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے،اسکے بعد پروٹوکول کے ہمراہ گھرتک چھوڑ کرگئے۔

گھر پہنچنے پر اہل گاؤں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا، پھول نچھاور کئے گئے اور مبارکباد پیش کیں۔

شفیق احمد کی ریٹائرمنٹ بڑاگواہ پوسٹ آفس سے ہوئی، اس سے پہلے انہوں نے نگیال، ککرالہ، ڈومیلی سمیت دیگر پوسٹ آفس میں بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔ شفیق احمد نے 38سال پوسٹ آفس کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔

پوسٹ آفس کے افسران و اہلکاروں نے کہاکہ شفیق احمد ہمارے سینئر تھےجن سے ہم لوگوں نے بہت کچھ سیکھا، انکی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انکو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ یہ نہایت شریف اور ایماندار انسان ہے جنہوں نےپوری سروس میں شکایت کاموقع نہیں دیا۔ ہماری دعاہے اللہ پاک ان کو لمبی زندگی عطاءفرمائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی عوام کی خدمت کوجاری رکھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button